حیدرآباد ۔5اکٹوبر (اعتماد نیوز) سابق بی جے پی لیڈر ‘ اور بی جے پی کے
دور اقتدار میں وزیر قانون کے عہدہ پر فائز رہنے والے رام جیٹھ ملانی آج
کہا کہ اگر انکو بہار میں ووٹ
ڈالنے کا حق ہوتا تو وہ ضرور بی جے پی کو
شکست دینے کے لئے نتیش کمار کو منتخب کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم
نریندر مودی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ اور اس معاملہ میں وہ سزا کے مستحق
ہیں۔